یلاریڈی میں دادی اور پوترہ غرق

یلاریڈی یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گائیوں کو پانی پلانے جاکر پوترا ، دادی غرق ہوکر فوت ہونے کا دُکھ بھرا واقعہ یلاریڈی کے حاجی پور تانڈا میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر رویندر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق حاجی پور تانڈا سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ سجاوت بھولی بائی اپنے پوترے 10 سالہ سبھاوت سنگھ کے ساتھ جمعرات کی شام کے اوقات میں جانوروں کو پانی پلانے کی غرض سے تانڈا شیوار کے آئیل کنٹہ کے پاس گئے جہاں حادثاتی طور پر معصوم سوائی سنگھ گنٹہ میں گرنے سے دادی اپنے پوترے کو بچانے کنٹہ میں اُتری اور غرق ہونے سے دونوں فوت ہوگئے ۔ جانور گھر واپس آچکے تھے لیکن یہ دونوں نہ آنے پر افراد خاندان والوں نے انہیں تلاش کیا ۔ کنٹہ کے پانی کی سطح پر چپل تیرنے سے شک ہوا کہ کہیں گرے تو نہیں تلاش کرنے پر دونوں کے نعشیں برآمد ہوئیں ۔ جس کے بعد تانڈا تمام غم کے سمندر میں ڈوب گیا ۔ خاندان والوں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ یہ کنٹہ 20 فٹ سے گہرا ہونے سے غرق ہوکر فوت ہوگئے ۔ سبھاوت بھولی بائی کے بیٹے کی یہ چوتھی اولاد تھی اسے تین لڑکیاں اور ایک چھوٹا لڑکا تھا جو اس طرح حادثہ میں غرق ہوکر فوت ہوگیا ۔ افراد خاندان اور ماں باپ کا غم دیکھ کر کوئی آنکھ اشکوں سے خالی نہ رہی ۔