یلاریڈی ماڈل اسکول میں بدعنوانیوں کی تحقیقات

چاول کے ذخیرہ کے اندراج میں اُلٹ پھیر کا انکشاف
یلاریڈی 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریکارڈ میں درج نہ کئے گئے چاول کا ذخیرہ ہاسٹل کو منظور کئے گئے باریک چاول کا ریکارڈ، حاضری رجسٹر میں اپنے حساب سے درج کئے جانے کا انکشاف ہونے پر ماڈل اسکول پرنسپال شریمتی گائتری کی جرأت پر عہدیدار حیران ہوگئے۔ ان دنوں مقامی منڈل پریشد صدر زیڈ پی ٹی سی سامیل اسکول کا دورہ کرنے پر سامنے آئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی تھی۔ غیر مجاز طریقہ سے رکھے گئے چاول کے ذخیرہ، باریک چاول کا عدم ریکارڈ، پانچ دنوں سے خدمات سے غیر حاضر رہنے کے معاملہ پر پرنسپال نے ڈی ای او سے شکایت کی تھی اور ڈی ای او نے ایم ای او وینکٹیشم کا کمرہ مہربند کرنے کے احکام دیتے ہوئے جلد تحقیقات کا تیقن دیا تھا لیکن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اچانک انتقال سے اسکول کی تعطیل دی گئی تھی جس پر کاماریڈی ڈپٹی ای او مسٹر بال رام، تحصیلدار ناگا جیوتی، منڈل پریشد زیڈ پی ٹی سی، نائب صدر نے مل کر تحقیقات کے لئے اسکول کا رُخ کیا۔ اس وقت پرنسپال موجود نہ تھیں۔ نظام آباد کلکٹر آفس کو کسی کام کے لئے گئے عملہ نے بتایا۔ اسٹور روم کے قفل کی چابی عملہ سے طلب کرنے پر عملہ نے ہمارے پاس نہیں ہے بتایا۔ جس سے تحصیلدار کے احکام پر قفل توڑ کے اسٹور روم میں موجود چاول کا پنچنامہ کرکے ریونیو انسپکٹر وینکٹ ریڈی نے ضبط کرلئے۔ پرنسپال روم کی چابی بھی عملہ کے پاس نہ ہونے پر تحصیلدار نے پرنسپال کو فون کیا۔ پرنسپال نے کہاکہ کلکٹر آفس کو کام پر آئی ہوں آنے کے بعد آفس کی چابی دوں گی۔ عوامی نمائندے اس وقت حیرت سے ششدر رہ گئے جب ریکارڈ رجسٹر مع دس کنٹل چاول ہونے کا درج کیا ہے۔ پرنسپال نے ریکارڈ میں بھی تبدیلی کرڈالی۔ اس تعلق سے رپورٹ دینے ڈی ای او کو تحصیلدار ڈپٹی ڈی ای او نے بات کہی۔