یلاریڈی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کیلئے بالا گوڑ کے فرزند بھی دوڑ میں

یلاریڈی۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر کانگریس سینئر قائد آنجہانی مسٹر بالا گوڑ کے فرزند سبھاش گوڑ بھی کانگریس سے یلاریڈی حلقہ کارکن اسمبلی کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ریاستی سطح پر شہرت یافتہ بالا گوڑ رکن اسمبلی، رکن پارلیمان، وزیر ضلع پریشد چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ ان کی موت کے بعد فرزند سبھاش گوڑ پارٹی کے خاص قائدین سے ملاقات کرکے ٹکٹ کیلئے جدوجہد میں لگے ہیں۔ اس تعلق سے دہلی میں سینئر قائدین سے ملاقات کرتے آئے ہیں۔ DCC کی روانہ کردہ فہرست میں ان کا نام شامل ہونے پر کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ یہاں سے مقابلہ کرنے پہلے ہی سے جناردھن گوڑ، پرتاپ ریڈی، آکولا سرینواس، جمنا راٹھور، دوڑ میں ہیں اور ان دنوں ٹی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے سریندر بھی مسٹر محمد علی شبیر ایم ایل سی سے کوشش کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب کانگریس کا ٹکٹ کس قائد کے نام ہوتا ہے، انتظار کرنا ہوگا۔