یش راج فلمز کا نیا اور تاریخی کارنامہ

’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی وائی ایف آر کے بڑے پریویو تھیٹر میں ایڈٹنگ

ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لئے یش راج فلمز کا یہ پہلا، نیا اور تاریخی کارنامہ ہوگا کہ ان کی توقعات سے بھرپور بڑے بجٹ کی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ایڈیٹنگ وائی ایف آر کے بڑے پریویو تھیٹر میں کی جارہی ہے۔ اب تک کسی بھی فلم انڈسٹری کی فلم کی ایڈٹنگ کسی بھی پریویو تھیٹر میں نہیں کی گئی۔ لاکھوں فلموں کی ایڈنگ کے لئے مانیٹر کا انتخاب کیا جاتا رہا ہے، یش راج اپنی اس فلم کو ایسی فلم بناکر پیش کرنا چاہتے ہیں جسے آج تک ہندوستان میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ فلم کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ فلم کے ڈائرکٹر وجئے کرشنا آچاریہ جو وکٹر آچاریہ کے نام سے جانے جاتے ہیں نے بتایا کہ وہ اس فلم کے ذریعہ شائقین کو اب تک کا سب سے بڑا بصری تجربہ کروانا چاہتے ہیں۔ ایڈٹنگ کے لئے پریویو تھیٹر کا انتخاب بھی ایک وجہ ہے۔ وہ یہ اندازہ لگانا چاہتے ہیں کہ فوٹیج بڑے پردے پر کس طرح دیکھ سکتے ہیں اسی لئے انہوں نے ایڈٹنگ کے لئے مانیٹر کا استعمال نہیں کیا۔ ویسے ٹھگس آف ہندوستان کو اس سال کی سب سے بڑی فلم مانا جارہا ہے جس میں کیٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے بھی اہم کردار ہے۔ بہرحال ٹھگس آف ہندوستان ایک فنٹیی ایکشن ایڈوینچر فلم ہے جو اس سال دیوالی کے موقع پر دنیا بھر میں یکساں طور پر ریلیز کی جائے گی۔