یشودھا ہاسپٹل کو جسمانی اعضاء کی پیوندکاری کا ملک بھر میں تاریخی اعزاز

مرکزی وزارت کی جانب سے ایوارڈ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : یشودھا ہاسپٹل کو ایک دہا طویل قابل تقلید کارکردگی کے قومی اعتراف کے طور پر پیوندکاری میں بہترین ہاسپٹل کا ایک تاریخی اعزاز عطا کیا گیا ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود انوپریا پٹیل نے یشودھا ہاسپٹل گروپ کے صدر نشین جی رویندر راؤ کو نئی دہلی میںمنعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا ۔ اس تقریب میں مرکزی مملکتی وزراء اشونی کمار اور وجئے بھاسکر بھی موجود تھے ۔ یشودھا ہاسپٹل گروپ حیدرآباد جسمانی اعضاء کی پیوندکاری میں ملک بھر میں اول مقام کا حامل ہے ۔ جہاں گردے ، جگر ، دل جیسے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے اعضاء کامیاب طور پر تبدیل کئے گئے ۔ مرکزی وزارت صحت نے آٹھویں ہندوستانی یوم اعضاء عطیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا تھا جس میں دو ہزار افراد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں عطیہ دہندوں کے افراد خاندان کو تہنیت پیش کی گئی ۔۔