یادداشت بڑھانے کیلئے پیدل چلیں

یہ دیکھا گیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں ۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ ورزش دماغ کیلئے بھی بڑی مفید ہے ۔اس کی افادیت کا اندازہ درج ذیل حقیقت جان کرے لگایئے ۔ ہمارے دماغ میں ہپوکامپس نامی حصہ ہماری یادداشت کو توانا و تندرست رکھتا ہے ۔ ہر سال یہ حصہ ایک تا دو فیصد سکڑ جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑھاپے میں سیکڑوں مرد وزن بھلکڑ پن کا نشانہ بن جاتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم تین دن 45 منٹ تک تیز چلیں ان میں ہپوکامپس ہر سال 2 فیصد پھیل جاتا ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ اگر آپ بوڑھے ہیں تب بھی ورزش سے اپنے ہپوکامپس کو پھیلاسکتے ہیں ۔ضروری نہیں کہ سخت ورزش کی جائے ۔ماہر طب کا کہنا ہے ایسی کوئی بھی ورزش آپ کو فائدہ پہنچائے گی جو دل کی دھڑکن تیز کردے چنانچہ تیز تیز چلنا بھی ایک عمدہ جسمانی سرگرمی ہے۔