ہینڈی کرافٹ نمائش ’ سوائمبھرناری ‘

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شانتی نکیتن مغربی بنگال کے زیر اہتمام وائی ایم سی اے ( سکندرآباد ) پر سات روزہ ہینڈی کرافٹ نمائش ’ سوائمبھر ناری ‘ کا آغاز 5 ستمبر کو صبح دس بجے ہوگا جو 11 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ جس کے اوقات صبح 8 تا 10 بجے مقرر ہے ۔ جس میں غریب فندانوں کی پیداواری اشیاء کو پیش کیا جائے گا جو اپنی اشیاء کی مارکیٹنگ نہیں کرسکتے ۔ اس سات روزہ نمائش کا افتتاح وائی ایم سی اے آف انڈیا کے بورڈ ممبر مسز نمفیا ریڈی کریں گی ۔ اس نمائش میں ہاتھ سے بنائے گئے بیڈ کوورز ، جوٹ زیورات ، جوٹ سے بنے جوتے ، کاٹن ڈیزائن ساڑیاں توسار ، سلک بلاک پرنٹ ، دوپٹہ ، خواتین و مرد کے کرتے ، اور مختلف اقسام کے زیورات کی نمائش کی جائے گی ۔۔