ہیلت کارڈز کیلئے ادخال درخواست کی صحافیوں سے خواہش

نظام آباد:26؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے ڈی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی اطلاع کے بموجب ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ضلع کے صحافیوں اور موظف صحافیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے آروگیہ شری کے تعاون سے ہیلت کارڈ منظور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع سے وابستہ ایکرڈیڈیٹ کے علاوہ موظف صحافی اپنی اور خاندان کی تفصیلات، فوٹوز اور آدھار کارڈ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے دفتر میں پیش کریں اور 27؍ اگست تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔