ہیروں کا انتخاب: چمکتے چمکتے ہیرے نئے فیشن کے ساتھ

اپنے کانوں کو سجائیں، سنواریں، آراستہ کریں، خوبصورت گلیمرس سونے کے شکنجے میں جکڑے نازک مختلف رنگوں کے قیمتی پتھر جوکہ آپ کی خوبصورتی کو دوبالا کردیں گے۔ آپ کے کینڈی لیٹرائرنگ (شیشے کے بندے) آپ پر خوب سجیں گے اور آپ کے عروسی جوڑے میں چار چاند لگادیں گے۔ آپ صرف اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ دلہن صرف ایک دن کی ہیں جو زیور ہیں جو آپ پہن سکتی ہیں۔ یہاں تک اگر آپ کارپوریٹ پارٹی میں جارہی ہیں تو یہ کینڈی لیٹرائیرنگ آپ کی بہترین پسند ہے۔ بریسلیٹ جاذبیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ بھاری چوڑیوں کا دور گزر گیا۔ اب زمانہ ہے خوبصورت نازک ایلیگنٹ کندن کے بریسلیٹ کا جو ہر کسی کا دل جیت لے۔ بہت زیادہ قیمتی اور کم قیمتی پتھروں کو سونا، اینٹک فنشز، ہیرا اور کندن چوکر کے ساتھ ملاکر ایک روایتی زچ دیا جاتا ہے جوکہ کبھی بھی پرانا نہیں ہوسکتا۔ یہاں تک کہ یہ ایک دلہن کی پسند بھی رہتی ہے۔ آپ کی نسوانیت کو چار چاند لگاکر آپ کو کلاسک لُک دیتی ہے۔ اگر آپ پرل (موتیوں) کے ساتھ سونے یا کرسٹل سے ہی جیویلری پہنیں۔ پرل اسی سیزن میں بڑے پیمانے پر واپس آتے ہیں۔ یہ کلاسک ہوتے ہیں اور وقت کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔ آپ انہیں کاک ٹیل ڈریس یا ڈیومر آفس سوٹ کے ساتھ بھی پہن سکتے ہیں۔

دلہن کے پیروں کی شان : پازیب :آپ میں کوئی چیز آپ کے پیروں کی پازیب سے زیادہ پرکشش نہیں جس پر پتھروں سے کام کیا گیا ہے۔ یہ عروسی جوڑے کے ساتھ پرفیکٹ ہے چاہے پھر آپ اسے ساڑھی کے ساتھ پہنیں یا لہنگے کے ساتھ اپنی شخصیت اور پیروں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے ٹو رنگ (انگوٹھے میں پہنی جانے والی انگوٹھی) کو پہننانہ بھولیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عروسی جوڑے اور زیورات میں بھی تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔

پرکشش ٹرینڈز: موجودہ دور میں سامنے آنے والے زیورات کے ڈیزائن مغل آرکیٹکچر میں معمولی سا فرق کرکے بنائے گئے ہیں یا انہیں موروثی زیورات، تصاویر، یا قدیم روایت میں جدت پیدا کرکے اور اس میں قیمتی پتھروں جیسے ہیرے، روبی اور امبرالڈ کا اضافہ کرکے پرانی خوبصورتی کو نئے انداز میں ڈھال کر چار چاند لگادیئے گئے ہیں۔ فیسٹیول کلیکشن ہو یا عروسی زیورات دونوں پر انڈین کی بہت سی چیزیں اثر انداز ہورہی ہیں جیسے مویا پرانے وقتوں کی پیچیدہ ہینڈی کرافٹ ان چیزوں کو مختلف جدید اور جاذب نظر ڈیزائن جیسے ، ستارے، چاند اور اسیٹریکٹ شکلوں کے لے کر تجربات کئے گئے ہیں۔ جیسے جیسے انفرادی زیورات کا رجحان بڑھ رہا ہے، ویسے ہی لمبے بندے، گلوبند جن میں بہت زیادہ قیمتی یا کم پتھر جٹے گئے ہوں، سونے کے زیورات جو اینٹک فنیشنگ کے ساتھ اور پیچیدہ ڈیزائن خواتین کی پسند بنتے جارہے ہیں۔

اس کے ساتھ اگر آپ ایک اور اسٹائل ٹرینڈ جوکہ اتنا زیادہ مقبول نہیں کو اپنانے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو لازما Invisible Sitting کے زیورات کا مشاہدہ کرنا چاہئے جہاں بے شمار زیورات ایسے ہیں جو محض بڑے پتھر یا سونے کی طرح نظر آتے ہیں۔ روایتی ڈیزائن کا دور ختم ہوچکا ہے، اب ان کی جگہ اس خاص موقع کیلئے ٹرینڈی اور کلاس لک سامنے آرہے ہیں۔ گلوبند آؤٹ جبکہ نیک پیس ان ہے جو خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ ضروری نہیں یہ آپ کی گردن سے چپکے رہیں۔ سفید خزانہ دنیا بھر میں پیٹنم کا جنون بڑھتا جارہا ہے، اس سے نہ صرف عروسی انگوٹھی بنائی جاتی ہے بلکہ دوسرے زیورات بھی بنتے ہیں۔ اس کا سفید ٹھنڈا ریڈین لک اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔ پلیٹینم میں مختلف، ایلگفٹ اسٹائل سامنے آرہے ہیں۔ پلیٹنم میں ہیرے کو لگایا جائے تو وہ دھات سے چمک پیدا کردیتا ہے اور اس کی روشنی اور ہیرے کی خوبصورت ایسی آگ لگا دیتی ہے جس کے بارے میں کبھی نہیں سنا گیا۔

زیورات کو کیسے صاف کیا جائے؟: ہیرے کے زیور کو صابن کے محلول سے صاف کرنے کے بعد نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔ سارے سونے کے زیورات کو پانی کے محلولسے دھونے کے بعد نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔ اینٹک سونے کے زیورات انہیں نہیں دھونا چاہئے ۔ زیورات کو استعمال کرنے کے بعد کس طرح سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟ ٭ تمام زیورات کو زیورات کے مخصوص ڈبے جوکہ سنار دیتا ہے، ان میں رکھا جاتا ہے، اگر وہ ڈبے نہ ہوں تو انہیں نرم کپڑے میں لپیٹ دیں۔ پرل کومرطوب جگہ پر محفوظ کریں کیونکہ اسے تھوڑی نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ گلوبند کو نہ لپیٹیں بلکہ اسے ڈبے یا نرم کپڑے میں رکھیں۔ ہیروں کو الگ الگ رکھیں ، اسی طرح پرل کو بھی، کیونکہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ رگڑ کھانے کا امکان ہوتا ہے۔

سونے کے زیورات کو اگر کافی عرصے بعد صاف کیا جائے، ان میں سے ایک عجیب سی بو آتی ہے، اس کو کیسے ختم کریں؟ سب سے پہلے انہیں تھوڑی دیر کے لئے ہوا میں رکھیں، اس کو نرم گیلے کپڑے سے صاف کریں لیکن ہوسکے تو سنار کو صفائی کے لئے دے دیں۔ بہتر ہے کہ نرم ٹوتھ برش اور صابن محلول سے صاف کریں۔ چمکتے دمکتے ہیرے آپ کی انگوٹھی اور لاکٹ میں خوبصورت لگتے ہیں۔ سونے اور پلاٹینم میں جدیدیت پیدا کرکے مختلف اسٹائل کی انگوٹھیاں اور نیک پیس بنائے جارہے ہیں اور یہ نئے آنے والے صارفین کی پسند بنتے جارہے ہیں جوکہ چاہتے ہیں کہ ڈائمنڈکو انگوٹھیوں اور لاکٹوں میں استعمال کیا جائے۔