ہونٹوں کا میک اپ بھی ایک ہنر ہے

ہونٹ چہرے کا سب سے خوبصورت حساس اور پرکشش حصہ ہیں اور یہ چہرے کی خوبصورتی اور رعنائی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دی جاتی ہے اور لعل یاقوت بھی کہا جاتا ہے ۔ میک اپ کئے ہوئے چہرے میں سب سے نمایاں حصہ ہونٹوں کا ہوتا ہے ۔ اس لئے ہونٹوں کا میک اپ کرتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں ۔ (1) لب اسٹک ہمیشہ نرم ہاتھوں سے لگائیں ۔ اگر ہونٹوں کی بناوٹ زیادہ ابھری ہوئی ہوتو ہونٹوں کے اندر اسی طرح کی لائین بنانا مشکل ہے ۔ لپ اسٹک کا رنگ چہرے کے نچلے حصے کو اجاگر کرتا ہے ۔

دلہن کے میک اپ یا کسی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے میک اپ کرتے وقت گہرے رنگ کا انتخاب موزوں ہوگا ۔ جب کہ معمر خواتین کیلئے روزمرہ کی ضروریات یا باہر جاتے وقت اور خصوصاً دن میں ہر وقت لپ اسٹک کا ہلکا رنگ استعمال کرنا مناسب ہے ۔ لپ اسٹک کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی مدد سے ہونٹوں کو موسچرائزر مہیا ہوجاتا ہے اور ہونٹوں پر چمک پیدا ہوجاتی ہے ۔ (2) لپ اسٹک خریدتے وقت اس کے رنگ اور شیڈ کا بلش آن اور فاؤنڈیشن کے شیڈ کے ساتھ مناسبت قائم کریں تاکہ ہونٹوں کا اور چہرے کا رنگ مل سکے ۔ اگر آپ گلابی رنگ کی فاؤنڈیشن اور گلابی بلش لگا رہی ہیں تو ضروری ہے کہ لپ اسٹک کا رنگ بھی گلابی ہی ہو ۔ لپ اسٹک منہ اور ہونٹوں کی مناسبت سے بھی لگائی جاتی ہے ۔ لپ اسٹک

لگاتے وقت اپنے ہونٹوں کے کناروں پر پنسل کی لکیر لگائیں یا نہ لگائیں آپ بغیر لائین کے بھی لپ اسٹک لگاسکتی ہیں کیونکہ اس صور ت میں آپ کے اپنے ہونٹوں کی لائین ہی بہت ہوگی ۔ آپ کو چاہئے کہ پہلے پنسل سے ہونٹوں کی لائین کو واضح کرلیں اور پھر اس کے اندر لپ اسٹک لگائیں ۔ ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ بے وجہ اپنے ہونٹوں کی قدرتی ساخت کو تبدیل نہ کریں ۔ ان پر احتیاط سے آوٹ لائین کریں ۔ (3) لپ اسٹک لگانے کے بعد ہونٹوں کو ٹشو پیپر سے صاف کرلیجئے اور لپ گلوز کا استعمال کیجئے اس سے ہونٹوں پر چمک آئے گی ۔ لپ اسٹک لگانے سے پہلے تھوڑے فاؤنڈیشن کا استعمال کرلیں اس سے چہرے کی جھریاں غائب ہوجائیں گی ۔ لپ اسٹک لگانے کے بعد خیال رکھیں کہ وہ کھانے پینے کے دوران یا کسی اور صورت میں اترنے نہ پائے ورنہ آپ کے ہونٹ بہت بدنما لگیں گے ۔