ہواوی کیس: امریکی کی مدد کیخلاف کینیڈا کو چین کا انتباہ

بیجنگ ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کینیڈا کو خبردار کیا ہے کہ اُس (کینیڈا کو) اِس بات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے کہ سرکردہ چینی ادارہ ہواوی کے امریکہ سے اخراج کے معاملہ میں امریکہ کی مدد کی صورت میں انتہائی سنگین نتائج و عواقب برآمد ہوسکتے ہیں۔ چین میں کینیڈا کے دو شہریوں کی حراست کے بعد یہ تنازعہ شدت اختیار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان جنگ شوآنگ نے امریکی نائب صدر مائک پینس اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹوڈیو کی طرف سے کینیڈا کے اِن دو شہریوں مائیکل گوبرگ اور مائیکل سفاور کی رہائی کا مطالبہ کئے جانے کے بعد یہ تبصرہ کیا ہے۔ امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزامات پر کینیڈا کی جانب سے ہواوی کے ایگزیکٹیو کو حراست میں لئے جانے کے بعد کینیڈا کے اِن دونوں شہریوں کو چین میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چین نے اِن دونوں کو جوابی یا انتقامی کارروائی کے تحت حراست میں لینے کی تردید کی ہے اور اصرار کے ساتھ کہا ہے کہ اِن واقعات سے دونوں شہریوں کا گہرا تعلق ہے۔