ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا ندی کی طرح بہنے لگا

نیویارک،29جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا ندی کی طرح بہنے لگا۔امریکی ریاست ہوائی کی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے گہرے دھوئیں کے بادلوں اور پانی کی سطح پر تیرتے سرخ لاوے نے دیکھنے والوں کو دہلا دیا۔ہوائی کا آتش فشاں کئی ہفتوں سے لاوا اگل رہا ہے ، جس سے کئی مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔لاوے ، راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے ۔