ہند ۔ چین کا راست ہاٹ لین کے قیام پر اکتفاء

بیجنگ ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین 12 سال قدیم سپاہی معاہدہ کا احیاء کرنے اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان سرکاری طور پر ہاٹل لائن قائم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع چین جنرل وی فینگ بی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع نرملا سیتارامن سے گذشتہ ہفتہ نئی دہلی میں ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کی تنصیب سے اتفاق رائے بھی کیا تھا۔ ڈوکلم جو بھوٹان کے قریب ہے اور بیجنگ کی سڑک کی تعمیر کے راستہ میں آتا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ 73 دن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صف آرائی کا اختتام ہوا تھا۔