ہند ۔ پاک کشیدگی سے ہزاروں فضائی مسافرین پھنس گئے

لندن ۔ /28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ پر پاکستان نے احتیاطی طور پر اپنے فضائی حدود کو بند کردیا جس کے نتیجہ میں جمعرات کو دنیا بھر کے ہزاروں فضائی مسافرین متاثر ہوئے اور اپنی اپنی جگہ پھنس گئے ۔ پاکستان کی سیول ایویشن اتھاریٹی نے کہا کہ وہ مقامی وقت تقریباً 12 بجے رات تک اپنا ایر اسپیس بند رکھے گا جس سے یوروپ اور جنوبی ایشیاء کے درمیان سفر متاثر ہوگا ۔