ہند۔پاک مقابلے کیلئے سخت ترین انتظامات مکمل

اولڈ ٹرفورڈ ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ہند۔پاک اہم مقابلے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی عہدیدار تعینات کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریف ٹیموں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست دی ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی عہدیداروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے اطراف کی آبادی میں عوام کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقامی ہندوستانی اور پاکستانی عوام کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہند۔پاک کشیدہ صورت حال کے باوجود بر طانیہ میں دونوں طبقوں میں نفرت انگیزی نہیں پائی جاتی۔