ہند۔امریکہ 21 ویں صدی کی شراکت داری تعمیر کررہے ہیں

دفاعی اور تجارتی مذاکرات کا نظام قائم ، وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کا مودی ۔ اوباما ملاقات پر تبصرہ
نیویارک۔30 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )صدر براک اوباما نے پانچ سال قبل اعلان کیا تھا کہ ہند۔ امریکہ شراکت داری 21 ویں صدی کی شراکت داری کی تعریف کا تعین کرے گی ۔ اس منفرد تعلق کو تکمیل کرتے ہوئے اور اس کے انقلابی تبدیلی پیدا کرنے کے امکانات کے جائزے کے سلسلے میں دونوں ممالک نے دفاعی و تجارتی مذاکرات کا ایک نظام جاریہ ہفتہ قائم کیا ہے ۔ یہ نظام ہند۔ امریکہ تعاون کو اہم باہمی ، علاقائی اور عالمی مسائل کے سلسلے میں وسیع تر اور زیادہ گہرا کرتا ہے ۔ اس کی توجہ بڑھتے ہوئے معاشی و تجارتی باہمی تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔ دنیا میں زبردست سماجی ، معاشی اور صیانتی چیلنجس اُبھر رہے ہیں ۔ امریکہ اور ہندوستان ایک منفرد موقف میں ہیں کہ مشترکہ طورپر ان کی یکسوئی کرسکیں۔ ہماری دونوں بڑی بازار پر مبنی جمہوریتیں پہلے ہی باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت دے چکی ہیں تاکہ تنوع کا مشترکہ طورپر تحفظ کرسکیں۔ ہمارے شہریوں کی خوشحالی اور صیانت میں باہمی تعاون کے ذریعہ اضافہ کرسکیں۔ ہم نے مل جل کر متعلقہ خانگی شعبوں میں امریکہ ۔ ہند سی ای او فورم قائم کیا ہے جس کے دوران ہمارے شعبۂ تجارت کے قائدین معلومات اور سفارشات فراہم کرتے ہیںجو دونوں ممالک کی معاشی شراکت داری کیلئے اہم ہوتے ہیں۔ اُن کی ترجیحات ہندوستان کے کاروباری ماحول میں بہتری پیدا کررہی ہے ۔ دونوں ممالک خودمختار سرحدوں سے ماوراء باہم تعاون کررہے ہیں۔ سائبر اسپیس اور بیرونی خلاء کے دائرے کار میں تعاون کررہے ہیں ۔ مملکتوں کے رویہ کے ذمہ دار معیاروں پر تبادلۂ خیال کررہے ہیں ۔

سائبر تحفظ کے شعبہ میں تعاون کررہے ہیں اور بین حکومتی کثیرجہتی مفادات پر مبنی نظام کے ذریعہ ایک کھلے ، محفوظ اور قابل اعتماد سائبر اسپیس کا تحفظ کررہے ہیں ۔ ناسا اور اسرو کے اشتراک و تعاون میں اضافہ ہورہا ہے ۔ تازہ ترین مثال سیارے مریخ کے بارے میں سراغ رسانی کی مہم ہے ۔ ماحولیات کی تبدیلی کا مسئلہ سرحدات اور معاشی موقف سے بالاتر ہے ۔ اس شعبہ میں بھی عالمی قیادت جدوجہد میں مصروف ہے۔ ہر ملک کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اقدامات میں اضافہ کریں کیونکہ ہر ملک کو تبدیلی ماحولیات سے خطرہ ہے ۔ سمندروں میں دونوں ممالک کا بحریہ بحری صیانت انڈو۔ پیسفک علاقہ میں بہتر شراکت داری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ باہمی ، علاقائی اورعالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے علاوہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے سے زیادہ قریب آگئے ہیں۔ امریکہ اور ہندوستان میں بہت کچھ مشترک ہے ۔ جمہوری اُصول ، مشترکہ اقدار ، ہمارے شہریوں کی معاشی تحفظ کے ساتھ پرامن زندگی گذارنے کی تمنا وغیرہ ۔