ہندوؤں کی سکیورٹی میں اضافہ کیلئے ہندو جاگرن منچ کا مطالبہ

کولکتہ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندو جاگرن منچ نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور سیکولر مصنفین کے بہیمانہ قتل کی لہر کے درمیان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوؤں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔ بنگلہ دیش میں مقیم ہندوؤں کی سکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہندو جاگرن منچ کے سکریٹری نشاط دتا نے کہاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ حکومت ہند کو رابطہ پیدا کرکے ہندوؤں کی حفاظت کے لئے زور دینا چاہئے۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی ہلاکت کے خلاف پلے کارڈس کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ہندو جاگرن منچ کے کارکنوں نے کالج اسکوائر تا وائی اشمونی روڈ تک مارچ نکالا اور بنگلہ دیش نے قونصل خانے میں یادداشت پیش کی گئی۔ بنگلہ دیش میں 10 جون کو 60 سالہ ہندو ورکر کا قتل کیا گیا تھا۔