ہندوستان 2022 ء تک چین سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

اقوام متحدہ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 ء تک ہندوستان دنیا میں سب سے کثیر آبادی والے ملک کی حیثیت سے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا جبکہ قبل ازیں یہ پیش قیاسی کی گئی تھی کہ 2028 ء تک ہندوستان یہ نشانہ مکمل کرلے گا اور اس طرح اب تک چین کو دنیا کی کثیر آبادی والا ملک تصور کیا جاتا ہے۔ چین 2022 ء تک اس موقف میں نہیں ہوگا۔ ہندوستان ایک بار یہ موقف حاصل کرلے گا تو رپورٹ کے مطابق 2100 ء تک اس کا کثیر آبادی والا موقف برقرار رہے گا۔ قبل ازیں 2013 ء میں جو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں ہندوستان کو 2028 ء تک چین سے زیادہ آبادی والا ملک بن جانے کی پیش قیاسی کی گئی تھی۔