ہندوستان کی کارروائی پر عمران خان کا اجلاس

اسلام آباد،26فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے اڈوں پر منگل کو علی الصبح کی گئی کارروائی کی تصدیق کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس پر غور و خوض کیلئے میٹنگ بلائی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ میں ہنگامی میٹنگ کی صدارت کے بعد میڈیا کو یہ اطلاع دی۔مسٹر قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے اور وہ ہندوستانی کارروائی کا منہ توڑجواب دے گا۔ مسٹر قریشی نے کہاہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے ۔ہندوستان نے آج پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ، پاکستان کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے جواب دے۔جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے نیشنل اسمبلی میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔میٹنگ کی صدارت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔ اس میں ہندوستان کی کارروائی کا جواب دینے کیلئے صلاح و مشورہ اور منصوبہ کی تیاری پر بات چیت ہوگئی۔