ہندوستان کی پائیدار شرح نمو کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز

واشنگٹن ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہندوستان کی طرف سے حاصل کی گئی اقتصادی ترقی کی اعلیٰ سطح کو دیرپا اور پائیدار بنائے رکھنے کیلئے اصلاحی اقدامات کی تجدید، جی ایس ٹی کو آسان اور یکساں بنانے، مالیاتی استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھنے اور بینکنگ شعبہ میں اصلاحات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہندوستان نے مالیتی سال 2017-18ء کے چوتھے سہ ماہی میں 7.7 فیصد شرح ترقی حاصل کی ہے جو گذشتہ سہ ماہی کے دوران 7 فیصد تھی۔