ہندوستان کی فائرنگ میںدو سپاہی دو شہری ہلاک : پاکستانی فوج

اسلام آباد 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے آج کہا کہ لائین آف کنٹرول پر ہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی اور دو عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج نے دعوی کیا کہ ایل او سی کے ناکیال سیکٹر میںاس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستان میں بھی جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فوج نے اپنے ایکاور بیان میں کہا کہ لائین آف کنٹرول کے پار سے ہندوستان کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔