ہندوستان کی اہم کمیٹی سے علیحدگی کا پاکستانی مطالبہ

پاکستانی F-16 لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرانے کا ہندوستانی ادعا بے بنیاد: پاکستان

اسلام آباد 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان جو فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اُسے سیاہ فہرست میں شامل کرنے پر پریشان ہے، کہاکہ ہندوستان کو اہم

FATF
کمیٹی کی رکنیت سے علیحدہ کردیا جائے جو پاکستان کی ترقی اور لائحہ عمل پر جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے، عمل آوری کی نگرانی کرتی ہے۔ فہرست میں قائم یہ عالمی تنظیم دہشت گردی کے مالی وسائل اور رقومات کی اِس کو غیر قانونی منتقلی کے خاتمہ کے لئے کام کرتی ہے اور اِس نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کو جو اِس کی سرزمین میں سرگرم ہے، کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ پاکستان پر شدید بین الاقوامی دباؤ پڑرہا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپس جیسے جیش محمد پر پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد کارروائی کا آغاز کرے۔ دریں اثناء ایک اور اطلاع کے بموجب پاکستان نے اِس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے F-16 لڑاکا جیٹ طیارے کو حالیہ فضائی مقابلے میں مار گرایا گیا۔ پاکستان کا ادعا ہے کہ حکومت ہند مسلسل عوام کو گمراہ کرنے اور اندرون ملک اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے اِس قسم کے دعوے کررہی ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا ذرائع ابلاغ نے یہ ادعا کہ ہفتہ کے دن ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے اور وردھمان کے طیارے کے پاکستان سے مار گرائے جانے کا انتقام لے لیا ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔ پاکستان کے لڑاکا جیٹ طیارے کو ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے مار گرانے کا دعویٰ درحقیقت پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی عوامی برہمی دور کرنے کا طریقہ ہے۔ حکومت پاکستان اِس ادعا کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے۔ اِس اطلاع کا گہری نظر سے جائزہ لیا گیا تھا اور نتائج ذرائع ابلاغ کے سپرد کردیئے گئے تھے۔