ہندوستان کیخلاف ٹسٹ سیریزآسان نہ ہوگی

انتہائی دشوار گذار چیلنج سے نمٹنے کیلئے کھیل ضروری : اسٹیو اسمتھ
سڈنی ۔ /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے آگے انگلینڈ کو مکمل سپردگی دیکھ چکے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کسی بھی طرح اس گمان میں نہیں رہ سکتے کہ ویراٹ کوہلی کی ٹیم کے خلاف /23 فبروری سے شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز ان کے لئے آسان ہوسکتی ہے ۔ آسٹریلیا اگرچہ پاکستان کو صفر کے مقابلہ تین سے شکست دے چکا ہے لیکن اسٹیو اسمتھ ، عالمی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم کے خلاف مقابلہ کے معاملہ میں بالخصوص 2013 ء کے آخری سفر کے تباہ کن نتیجہ 0-4 کو ملحوظ رکھتے ہوئے غیر معمولی طور پر محتاط اور چوکس ہیں ۔ اسٹیو اسمتھ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناً یہ ایک انتہائی دشوار کن سیریز ہوگی ۔ ہمیں اس بات کا کوئی وہم و گمان بھی نہیں ہے کہ یہ سیریز ہمارے لئے دشوار گذار نہ ہوگی ۔ ہم اگر وہاں بہتر مسابقت چاہتے ہیں تو ہمیں بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی ۔ یہ ایک عظیم چیلنج ہوگا اور ہمارے گروپ کیلئے سیکھنے کا ایک اہم موڑ بھی ہوگا ‘‘ ۔ اسٹیو اسمتھ بھی اُس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2013 ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔

 

کک کا قیادت سے مستعفی ہونے پر غور
لندن8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک نے ہندستان سے شرمناک شکست کے بعد قیادت سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ سال کے اختتام پر ان کی کپتانی میں انگلینڈ کو ہندستان میں 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4۔0 سے شکست ہوئی تھی۔ انھوں نے کرسمس کی چھٹیاں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کرتے ہوئے گزاریں۔اب اگر وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی جگہ کے لیے جو روٹ کو مضبوط امیدوار قرار دیا۔
جا رہا ہے ۔
ان کی بیٹ کے ساتھ پرفارمنس بھی غیرمعمولی رہی جب کہ انھیں کئی سابق کرکٹرز بھی مستقبل کا قائد قرار دے چکے ہیں۔