ہندوستان کو وکٹوریہ کیخلاف 1-3کی شکست

پرتھ ۔29 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خاتون ہاکی اے ٹیم کے آسٹریلین لیگ کا مایوس کن آغاز ہوا ہے جیسا کہ اُسے آج یہاں کھیلے گئے مقابلے میں وکٹوریہ کے خلاف 1-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ مقابلہ کے آغاز پر 22و یں منٹ میں ایمیلی ہرٹس نے پہلا گول بناتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلائی جس کے بعد ایسلنگ اُتری نے 41 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے سبقت کو دوگنی کردی جس کے بعد ہندوستانی کپتان پریتی دوبے نے 47 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن 55 ویں منٹ میں مارڈی راٹس کلف نے ایک اور گول کرتے ہوئے کامیابی کے فرق کو اپنی ٹیم کیلئے مزید بہتر کردیا۔