ہندوستان کو ساؤتھ ویلس کیخلاف7-0 سے شکست دی

پرتھ۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون اے ہاکی ٹیم کے لئے یہاں آسٹریلیا ہاکی لیگ ٹورنمنٹ میں دوسرا میچ پوری طرح یکطرفہ ثابت ہوا جہاں نیو ساؤتھ ویلس (این ایس ڈبلیو) کی ٹیم کے خلاف اسے شرمناک طریقے سے 7-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔این ایس ڈبلیو نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی کوارٹر میں 3-0کی برتری حاصل کرلی۔ جس سے ہندوستانی خواتین شروع سے ہی دباؤ میں آگئی تھیں۔ ساؤتھ ویلس کی جانب سے ایمیلی اسمتھ نے دوسرے ، کرٹنی شنیل نے چھٹے اور جیمی ہیمنگوے نے12 ویں منٹ میں میدانی گول کئے ۔میچ کے 18ویں منٹ میں جسیکا واٹرسن نے ایک اور گول کرتے ہوئے اسکور 4-0 کیا۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم نے پھر اس سے ابھرنے کی کوشش کی اور ویلس کی کھلاڑیوں کو اپنے دائرہ میں داخل کا موقع نہیں دیا۔ میچ کے آخری15 منٹ پھر سے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے دباؤ والے رہے جبکہ ویلس کی کھلاڑیوں نے ان پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے مزید تین گول بنا دیئے ۔کیٹلین نوبس نے46 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول بنایا تو دومنٹ بعد48 ویں منٹ میں اسے ایک اور پنالٹی ملی اور ایمیلی اسمتھ نے دوسرا گول کرتے ہوئے اسکور 6-0 تک پہنچادیا۔ ایبی گالی ولسن نے 52 ویں منٹ میں میدانی گول کرتے ہوئے 7-0 سے نیو ساؤتھ ویلس کی زبردست کامیابی کو یقینی بنادیا۔ہندوستانی خاتون اے ٹیم کا اگلا پول بی میچ اب جنوبی آسٹریلیا کے خلاف 2 اکتوبر کو ہوگا۔