ہندوستان کا آج نیدرلینڈ سے مقابلہ

بریڈا۔ 29 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم یہاں رواں چمپیئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ میں کل کھیلے جانے والے راؤنڈ رابن مرحلے کے آخری مقابلے میں نیدرلینڈ کا سامنا کرے گی اور اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں رسائی کیلئے صرف ڈرا کرنے ہی کافی ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم فی الوقت دو فتوحات ایک ناکامی اور ایک ڈرا کے ساتھ 7 نشانات کے ہمراہ ٹیموں کے جدول میں دوسرے مقام پر موجود ہے جبکہ عالمی چمپیئن اور ٹورنمنٹ کی دفاعی چمپیئن آسٹریلیا 10 نشانات کے ساتھ پہلے مقام کے علاوہ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔