ہندوستان کا آئی ایس ایس ایف کپ میں مایوس کن مظاہرہ

نئی دہلی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں 16 تمغہ جیتنے والے ہندوستانی نشانہ بازوں کی کوریا کے شہر چاگوان میں اتوار کو آئی ایس ایس ایف عالمی کپ نشانہ بازی میں کارکردگی نہایت مایوس کن رہی ۔ہندوستان اس مقابلے میں محض ایک تمغہ جیت کر تمغوں کی ٹیبل میں بارہویں مقام پر رہا۔ ہندوستان نے اس مہینے آسٹریلیا کے مقام گولڈ کوسٹ میں اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں میں نشانہ بازی میں سونے کے سات ، چاندی کے چار اور کانسہ کے پانچ تمغوں سمیت کل 16 تمغہ جیتے تھے ۔آخری دن مردوں کے اسکیٹ مقابلے میں ہندوستان کے سراج شیخ 23 ویں مقام پر رہے ۔ انہوں نے کوالیفکیشن کے پہلے روز 50 میں سے 49 کا اسکور کیاتھا اور وہ گیارہویں مقام پر تھے ۔