ہندوستان پر چین ۔ پاکستان معاشی راہداری کے سبوتاج کا الزام

اسلام آباد۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ 46 ارب مالیتی چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پراجکٹ کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کی ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ ہندوستان علی الاعلان اس معاشی راہداری کا مخالف ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا نے اس کا انکشاف کیا ہے۔

 

پاکستانی فضائیہ میں تھنڈر جیٹس کی تعیناتی
اسلام آباد۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج 16 نئے JF-17 تھنڈر جیٹ طیارہ کو جو اس نے چین کے اشتراک سے تیار کئے ہیں فضائیہ میں تعینات کردیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ملک کی سرحدات کے جارحیت کے خلاف تحفظ کے مقصد سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔