ہندوستان نے ہاکی سیریز جیت لی

جن چھان۔۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف دوسرے مقابلے میں ایک گول سے خسارے میں رہنے کے باوجود 2-1 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف ہاکی سیریز جیت لی ہے۔ہندوستان کیلئے کپتان رانی رامپال نے 37 اور نوجوت کاور نے 50 ویں منٹ میں گولس اسکور کئے ۔کوریا کیلئے 19 ویں منٹ میں لی نے گول بنایا۔