ہندوستان میں 60 ہزار سے زائد پٹرول پمپس

۔6 سال کے اندر 45 فیصد پمپس کا اضافہ، دنیا میں سب سے زیادہ شرح پیداوار
نئی دہلی۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گزشتہ 6 سال کے دوران پٹرول پمپس کے قیام کی تعداد میں 45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر فرمس میں ہندوستان کو رٹیلر مارکٹ پر قبضہ کرنے کا ملکہ حاصل ہے۔ اکٹوبر کے اختتام تک ملک بھر میں 60,794 ہزار پمپس ہونے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ ہندوستان میں پٹرول پمسپ کی تعداد امریکہ اور چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ پٹرولیم پلاٹنگ اینڈ انالائس سیل وزارت آئیل سے دستیاب ڈینا کے مطابق 2011 ء میں ملک میں صرف 41,947 پٹرول پمپس تھے جن میں سے 2,983 یا 7.1 فیصد پٹرول پمسپ صرف خانگی رٹیلرس کی ملکیت تھے جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور ایسار آئیل میں اس شعبہ میں اول درجہ رکھتے تھے۔ لیکن آج خانگی فرمس کے 5,474 یا 9 فیصد پٹرول پمپس قائم ہیں۔ ان میں ایسار آئیل کے 3,980 پٹرول پمپس ہیں۔ امریکہ اور چین میں تقریباً ہر ایک ملک ایک لاکھ پٹرول پمپس پائے جاتے ہیں۔ دنیا بھر کے دیگر ملکوں میں پٹرول پمپس کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ کیوں کہ ان ملکوں میں الیکٹرانک وہیکلس کی جانب پیشرفت ہوچکی ہے۔ گوانائی کے متبادل فرمس بھی کام کررہے ہیں۔ لیکن ہندوستان میں پٹرول پمپس کے قیام میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہاں پٹرول صارفین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔