ہندوستان میں نئے قوانین کے باعث بچہ مزدوری جائز

اقوام متحدہ ۔ 30 ۔ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایک سرگرم کارکن نے بتایا کہ حالیہ وضع کردہ نئے قوانین کے باعث ہندوستان کے کئی شعبوں میں بچہ مزدوری کو جائز قرار دیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف کام کر رہی ہے۔ اپنے آپ ویمن ورلڈ وائیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے روچیرا گپتا نے جو انعام یافتہ تنظیم کی رکن ہیں، جنسی استحصال کے خلاف کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں دو ایسے قوانین لائے گئے ہیں جو نہایت ہی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ قوانین خطرناک ہیں، ان کا غریب سے غریب لڑکیوں پر منفی اثر پڑے گا ۔ ایک قانون کو گزشتہ سال ستمبر میں منظور کیا گیا ۔ اس قانون کے ذریعہ میرے ملک میں کئی شعبوں میں بچہ مزدوری کو جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔