ہندوستان میں منی گرام کی رمضان مہم 2015

ممبئی ۔ 15 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : منی گرام ، اختراعی منی ٹرانسفر خدمات فراہم کنندہ ہے جو اپنے ہندوستان کے گاہکوں کے ساتھ رمضان کی خوشیاں بانٹ رہی ہے ۔ 5 جون تا 18 جولائی اترپردیش ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، بہار ، کیرالا ، ممبئی اور دہلی ریاستوں میں منی گرام معاملت حاصل کرنے والے گاہک کسی بھی موبائیل آپریٹر کا 10 روپئے مالیتی موبائیل ٹاپ اپ وصول کریں گے ۔ گاہکوں کے لیے موٹر بائیکس اور ٹی وی سیٹس جیتنے کا بھی موقع رکھا گیا ہے ۔ رمضان کے دوران مساجد کے باہر شو سرویس بھی فراہم کی جائے گی ۔ منی گرام ان مساجد کے باہر افطار میل باکسیس بھی تقسیم کرے گا ۔ کوشک رائے منی گرام کے سینئیر ریجنل ڈائرکٹر ، جنوبی ایشیا نے کہا کہ گاہکوں کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ہم ہمیشہ ان کی توقعات سے آگے خدمت فراہم کرتے ہیں ۔ اس مہم سے ہم ہمارے گاہکوں کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔۔