ہندوستان میں مارچ تک 155 ملین موبائیل انٹرنیٹ صارفین

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اپنے موبائیل ہینڈ سیٹس پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے والے استعمال کنندگان کی تعداد اس سال مارچ تک 155 ملین تک پہنچ جانے کی توقع ہے، انٹرنیٹ اینڈ موبائیل اسوسی ایشن آف انڈیا نے یہ بات بتائی۔ یہ تعداد جون 2014ء تک مزید بڑھ کر 185 ملین ہوجانے کا امکان ہے۔ اسوسی ایشن اور آئی ایم آر بی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستان میں موبائیل انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد روزافزوں بڑھنے کی توقع ہے جو سہ ماہی تا سہ ماہی اساس پر 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہری ہندوستان میں موبائیل انٹرنیٹ یوزرس کی تعداد ڈسمبر 2013ء میں 103 ملین سے بڑھ کر مارچ 2014ء میں 126 ملین اور پھر جون تک 153 ملین کو چھو جانے کی توقع ہے۔