ہندوستان میں عام انتخابات،پاکستان چوکس

اسلام آباد، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان بہت ہی چوکس ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہاں جب تک لوک سبھا انتخابات اختتام پذیر نہیں ہوجاتے سلامتی کا مسئلہ برقرار رہے گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جمعرات کو اخباری نمائندوں کے ساتھ غیر سرکاری بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔