’ہندوستان میں جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں؟‘

’ہندوستان میں جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں؟‘
ممبئی ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہندوستان میں جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں ہے۔انھوں نے یہاں آئے دن پابندیوں کے مد نظر یہ ٹویٹ کیا ہے ۔ سوناکشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے: ’جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں ہے؟ آسام کے سیلاب متاثرین کا کیا ہوا؟ترجیحات طے کی جائیں، ترجیحات۔‘سوناکشی سنہا ٹویٹر پرٹرینڈ کر رہی ہیں اور انھیں بہت سے لوگوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس سے قبل اداکارہ سونم کپور نے بھی گوشت کی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ٹویٹ کیا تھا۔سوناکشی کے اس ٹویٹ کو مہاراشٹرا میں گوشت کی فروخت پر پابندی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے حالانکہ کہ انھوں نے براہ راست اس پر کچھ نہیں کہا ہے۔