ہندوستان سے کشیدگی :پاکستانی دفاعی بجٹ میں اضافہ

اسلا م آباد۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اپنے دفاعی بجٹ میں 7  فیصد یعنی 920 ارب روپئے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ ہندوستان کے ساتھ اس کے کشیدہ تعلقات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان کے وزیرفینانس اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اس کا اعلان کیا اور کہا کہ گذشتہ سال پاکستان نے جی ڈی پی شرح ترقی کا 5.28 فیصد دفاع کیلئے مختص کیا تھا۔ آج کا معلنہ اضافہ گذشتہ 10 سال کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ پاکستانی معیشت 300 ارب امریکی ڈالر مالیتی سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اسحاق ڈار کے بموجب بجٹ 4 کھرب 75 ارب روپئے مالیتی ہوگا۔ یہ پانچواں اور آخری بجٹ ہے جو پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت پیش کررہی ہے۔ پارٹی مئی 2013ء میں برسراقتدار آئی تھی۔