ہندوستان سے مرچ کی درآمد پر سعودی امتناع

نئی دہلی ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے ہندوستان سے مرچ کی درآمد پر 30 مئی سے عارضی طور پر امتناع کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کو آج یہ بات بتائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی مرچ میں جراثیم کش ادویہ کی زیادہ مقدار میں موجودگی کی بناء یہ اقدام کیا گیا ہے۔ وزیرکامرس اینڈ انڈسٹری نرملا سیتارامن نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ سعودی حکام نے ہندوستان سے تمام اقسام کی مرچ کی درآمدات پر عارضی امتناع عائد کردیا ہے۔ انڈین اسپائسیس بورڈ کے مطابق مرچ ہندوستان کو غیر ملکی زرمبادلہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے۔ اپریل اور نومبر 2013ء کے درمیان 3 ملین ڈالر مالیتی مرچ برآمد کی گئی۔