ہندوستان برٹش ایرویز کیلئے دوسری بڑی مارکٹ

گذشتہ برس نشستوں میں 10 فیصد اضافہ : ریجنل کمرشیل مینیجر

حیدرآباد۔/31 مارچ(سیاست نیوز) برٹش ایرویز نے آج کہا کہ ہندستان ان کی ایرلائنر کیلئے دوسری بڑی مارکٹ بن گیا ہے۔ برٹش ایرویز کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اور گذشتہ برس نشستوں کے لحاظ سے 10% فروغ ہوا ہے۔ ریجنل کمرشیل منیجر ساؤتھ ایشیاء کروسٹوفر فورڈائس نے میڈیا سے کہا کہ برٹش ایر ویز کیلئے ہندستان تیزی سے فروغ پانے والی منڈی ہے۔ یہ شمالی امریکہ کے بعد دوسری بڑی مارکٹ ہے۔ مارکٹ میں نشستوں کے لحاظ سے تقریباً 10% فروغ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش ایرویز نے حال میں فلائٹس کی تعداد فی ہفتہ 48 تک بڑھائی ہے اور حیدرآباد اور بنگلور سے روزانہ فلائٹس کے علاوہ ممبئی اور دہلی کو دن میں دو فلائٹس اور چینائی کو 6 فلائٹس ہیں۔ فورڈئس نے کہا کہ پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر ایرکرافٹ جو ایک یادگاری لوح سے مزین تھا، میگا اسٹار امیتابھ بچن کو لندن سے اعزازی پرواز کروا کر آج راجیو گاندھی ایرپورٹ پر اترا۔ نیا طیارہ ایرلائنس کے 5 بلین پاؤنڈ سرمایہ کاری پروگرام کا کلیدی حصہ ہے۔ ایرلائنس نے 12 A380 اور 24 بوئنگ 787 کا آرڈر دیا ہے۔ ان میں 8 طیارے ایرلائنس کے بیڑہ میں جاریہ سال شامل ہوگئے ہیں اور 8 طیارے اوآخر سال تک شامل ہونگے۔