ہندوستان ایک اہم پارٹنر :امریکہ

واشنگٹن ۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ وہ ہندوستان کو ایک اہم پارٹنر تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط کو مستحکم بنانے کیلئے پابند عہد ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ انتہائی اہمیت کے حامل ممالک ہیں اور ان کے روابط بھی اہم ہیں۔ ہندوستان ایک اہم پارٹنر ہے اور علاقہ میں ایک اہم ملک بھی ہے ۔ ہم اس کے ساتھ باہمی روابط کو مستحکم بنانے کیلئے پابند عہد ہے۔ ہندوستان معاشی شعبہ میں بھی کافی اہمیت رکھتا ہے اور امریکہ وہ ہندوستان کے مابین مختلف نوعیت کے معاشی روابط پائے جاتے ہیں ۔ جان کربی نے کہا کہ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری باہمی روابط کو مستحکم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔