ہندوستان اور پاکستان کا کرتارپور راہداری پر اجلاس

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے آج اتفاق رائے کیا کہ وہ کرتار پور راہداری کو کارکرد کرنے کے فیصلہ پر عنقریب عمل آوری کریں گے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ کے بعد کیا گیا ہے۔ دونوں وفود کی ملاقات ہندوستان کی سرزمین پر اٹاری ۔ واگھا سرحد کے قریب ہوئی۔ کسی اضافی دستاویزی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ معاون سکریٹری وزارت داخلہ جو ہندوستانی ٹیم کی قیادت کررہے تھے، کہا کہ یہ پہلا اقدام ہے۔ دونوں ممالک نے اتفاق رائے کیا ہیکہ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ شناختی دستاویز ہوگا۔ حکومت پاکستان کو توقع ہیکہ ہدنوستان کی تجاویز پر اس کا جواب 2 اپریل کو مقرر اجلاس میں قطعیت پا جائے گا جو واگھا سرحد پر پاکستانی سرزمین پر منعقد ہوگی۔ دونوں ممالک نے مختلف پہلوؤں اور تجاویز پر مبنی معاہدہ کی گنجائشوں پر باہم تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے کیا کہ کریم پور صاحب راہداری کو کارکرد بنانے کیلئے کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس ملاقات کے بعد ہندوستانی عہدیدار نے اٹاری سرحد پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے احیاء کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 20 ارکان پر مشتمل تھی اور محمد فیصل اس کی قیادت کررہے تھے۔