ہندوستان اور اسپین دہشت گردی سے مشترکہ مقابلہ کے عہد پر قائم

میڈرڈ۔31مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور اسپین کے صدر مری آنے راہوئے نے دہشت گردی کا مقابلہ ایک ساتھ مل کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔اپنے چار ملکوں کے دورہ کے دوسرے مرحلے میں اسپین میں کل دیر رات یہاں پہنچے مسٹر مودی نے آج صبح مسٹر راہوئے سے ملاقات کی اور مختلف موضوع ، دو طرفہ اور مشترکہ مفادات سے منسلک بین الاقوامی موضوع پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں مسٹر مودی نے اپنی تقریر میں کہا ہند اسپین ، دونوں نے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے اور آج بھی اس کا اورانتہا پسندی کا خطرہ پوری دنیا کے سامنے سب سے بڑا تحفظ کا چیلنج ہے ۔ اس موضوع پر اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنا دو طرفہ ایجنڈا کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہاہم دونوں اپنے دوطرفہ تعلقات کے سبھی پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کریں گے ۔ آج کے بدلتے عالمی منظر نامہ میں دوست ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سرگرمیوں پر سنجیدگی کے ساتھ غورو و خوض کرنا ضروری ہے ۔ مسٹر راہوئے یورپ کے سینئر لیڈر ہیں اور میں یوروپ کے سامنے مواقع اور چیلنج کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کیلئے بے تاب ہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ اسپین نے مسٹر راہوئے کی قیادت میں بہت اقتصادی اصلاحات کئے ہیں۔ ہندوستان کے ایجنڈے میں اقتصادیات کا فروغ اور ترقی سب سے بڑی ترجیح ہے ۔ ہندوستان کی ترجیحات اور ضروریات کے کئی شعبے ایسے ہیں جن میں اسپین کور یلوے ، اسمارٹ سٹی، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبے میں کافی مہارت حاصل ہے ۔ آج ہم ان موضوع پر بھی بات چیت کریں گے ۔