ہندوستانی ہائی کمشنر کاخطاب آخری لمحوںمیں منسوخ

اسلام آباد، 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہائی کمشنر برائے پاکستان اجے بساریہ آج لاہور میں ایک تربیتی مرکز سے خطاب کرنے والے تھے جسے آخری لمحوں میں منسوخ کردیا گیا ۔ یہ اطلاع یہاں خبروں میں دی گئی ہے ۔مسٹربساریہ پاکستان میںسیول ملازمین کے تربیتی مرکز نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی سے خطاب کرنے والے تھے ۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان کی سیول سروسز اکیڈمی نے کیا تھا جس کی دعوت موصوف کو پچھلے مہینہ ہی بھیج دی گئی تھی۔ادارے نے بہرحال دعوت واپس لے لی اورپھر یہ وضاحت کی کہ وقت کی قلت کی وجہ سے تقریب منسوخ کردی گئی ہے ۔ البتہ وضاحت کے بارے میں یہ توثیق نہیں ہوسکی کہ آیا حقیقت پر مبنی تھی یا پھر ہندوپاک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو مدنظر رکھ کر کی گئی تھی۔ فی الحال اس معاملہ پر سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔