ہندوستانی نژاد سافٹ ویر انجینئر دھوکہ دہی کا ملزم

نیویارک ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی سافٹ ویر انجینئرنگ منیجر کو صارفین کیلئے ایک ویب سائیٹ کی تیاری کے دوران کچھ خفیہ معلومات کی سودے بازی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جو ڈیٹا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 44 سالہ سدھاکر ریڈی بونتھو ہندوستانی شہری ہے اور امریکی ریاست جارجیا کا ایک مستقل ساکن ہے۔