ہندوستانی نژاد امریکی کو میک آرتھر فیلو کا اعزاز

واشنگٹن 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہری کارتک چندرن جو ماحولیاتی انجینئر ہے، کو 2015 ء کا میک آرتھر فیلو سے نوازا گیا ہے اور اُسے ساتھ ہی ساتھ 625,000 امریکی ڈالرس کی گرانٹ بھی دی گئی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر غذا، صاف پانی اور توانائی کے شعبوں میں موجود مسائل کے حل کیلئے ایک نادر و نایاب طریقہ کار اختیار کرسکے۔ 41 سالہ چندرن دراصل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے وابستہ ہے جس کے ذریعہ کارآمد وسائل پیدا کئے جاتے ہیں جیسے کھاد، کمیکلس اور توانائی کے وسائل وغیرہ جو صاف و شفاف پانی کے علاوہ ہیں۔ وہ اُنھیں کچھ اس طرح انجام دیتا ہے جس میں چندرن کو موسم، توانائی اور غذائی چیالنجس کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے جن کا آج دنیا کو سامنا ہے۔ چندرن آئی آئی ٹی روڑکی کے گریجویٹ ہیں جنھیں 24 انتہائی باصلاحیت افراد کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے شعبوں میں غیرمعمولی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمام فیلوز 625,000 امریکی ڈالرس کو بطور وظیفہ جس طر مناسب محسوس کریں اس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔