ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک : پاکستان

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں چار شہری بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہلاکتیں نکیال سیکٹر کے مختلف دیہاتوں میں ہوئی ہیں جہاں گزشتہ کئی دن سے بلااشتعال فائرنگ اور شلباری جاری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پھر ایک بار بلااشتعال فائرنگ کی ۔