ہندوستانی فوج اور چینی پی ایل اے کا لداخ میں اجلاس

جموں ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا ایک اجلاس لداخ سیکٹر میں منعقد کیا گیا تاکہ موجودہ خوشگوار تعلقات میں اضافہ کیا جائے اور خط حقیقی قبضہ پر امن برقرار رکھا جائے۔ سرحدی ارکان عملہ کا اجلاس جس میں ہندوستانی اور چینی عہدیداروں نے شرکت کی لداخ میں منعقد کیا گیا دونوں وفود کی ملاقات خط حقیقی قبضہ پر چوشول سیکٹر میں منعقد کی گئی۔ اس اجلاس سے ہندوستان اور چین کی سرحدی افواج کے درمیان روابط کی بہتری کا اشارہ ملتا ہے اور توقع ہیکہ اس سے خط حقیقی قبضہ پر دونوں ممالک کی افواج میں ہم آہنگی کی فضاء میں مزید اضافہ ہوگا۔