ہندوستانی طالب علم کی ایجاد

ہوسٹن ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد طالب علم نے امریکہ میں ایک خلائی ڈٹکٹنگ ترسیم ایجاد کی ہے جو معلومات کے تجزیہ کے ذریعہ گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ کا پتہ چلا سکتا ہے اور اس سے عوام کے وقت اور پیسہ کی بچت ہوگی۔ سائی نکھل ریڈی متوطن میٹ پلی الاباما یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ اس نے 2018ء کا سائنس کے شعبہ میں دوسرا انعام بھی حاصل کیا ہے۔ یونیورسٹی کے صحافتی بیان میں کہا گیا ہیکہ سائی کی ایجاد تجزیوں اور ٹیکنالوجیوں کے گہرے مطالعہ کا نتیجہ ہے اور ڈرائیوروں کو راست طور پر گاڑی کھڑی کرنے کی خالی جگہ کا پتہ مل جاتا ہے جس سے ان کا وقت اور سرمایہ بچتا ہے۔