ہندوستانی شہری اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا

دوبئی۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ ہندوستانی شہری یو اے ای کے شہر شارجہ میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ’’دی خلیج ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص اپنے کمرے کی چھت سے لٹکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس الرولا نامی علاقہ میں پہنچ گئی۔ متوفی کی شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ موت کی وجہ کا بھی ہنوز پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایک فارنسک لیباریٹری منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔