ہندوستانی خاتون اقوام متحدہ کی معاون سکریٹری جنرل

اقوام متحدہ، 31مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ہندوستان کی انیتا بھاٹیہ کو اقوام متحدہ کے ریسورس مینجمنٹ، استحکام اور شراکت دار ڈپارٹمنٹ میں معاون جنرل سکریٹری اور فلاح وبہبود برائے خواتین کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی مسٹر گوٹیرس نے امریکہ کے جیمس سوان کو صومالیہ میں اپنا خصوصی نمائندہ اور اقوام متحدہ معاون مشن کا چیف منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مراکش کے نجات ملا ایم زید بچوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے لئے تشکیل محکمہ کے نئے خصوصی نمائندے ہوں گے ۔گلیس میچود کو سلامتی محکمہ کاجونیئر جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے اورروس کی تاتیانا بولوایا کو جنیوا میں واقع اقوام متحدہ دفتر کا ڈائرکٹر جنرل بنایا گیا ہے ۔