ہندوستانی حملے کا دعویٰ مسترد: پاکستان

اسلام آباد ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نوشیرہ سیکٹر پر پاکستانی فوجی چوکی کو تباہ کرنے ہندوستان کے دعویٰ کو پاکستان نے غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ انٹرسرویس پبلک ریلیشنز کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’لائن آف کنٹرول پر نوشیرہ میں پاکستانی فوجی چوکی کو تباہ کرنے اور لائن آف کنٹرول کے اس پار سویلئنس پاکستانی فوج کی فائرنگ سے متعلق ہندوستان کے دعوے غلط ہیں‘‘۔ ہندوستانی فوج کے ایک سرکردہ عہدیدار نے نئی دہلی میں آج کہاکہ حال ہی میں حملے کئے گئے کیونکہ پاکستانی سپاہی، ہندوستان میں دراندازی کی مدد کررہے تھے‘‘۔